مینگورہ، ڈپٹی کمانڈر کرنل نعیم نصر نے فٹ بال پھینک کر میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر لیا ،ٹورنامنٹ 26 اکتور بر تک جاری رہیگا جس میں 26 ٹمیوں نے حصہ لیا ہے ، گزشتہ روز پاک آرمی کی جانب سے گراسی گراؤنڈ میں میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ، ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمانڈر کرنل نعیم نصر نے کیا ، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمانڈر کرنل نعیم نصر نے کہا کہ سوات کے امن کیلئے پاک آرمی نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن بحال کیا ہے جس میں میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی شہید بھی شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی شہید کی دوسری برسی کے اعزاز میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا ، انہوں نے کہا کہ جہاں میدان آباد ہووہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک آرمی نے نہ صرف سوات میں امن بحال کیا ہے بلکہ کھیلوں کے ویران میدانوں کو بھی آباد کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اسی طرح بہت سارے کھیلوں کا انعقاد کریں گے ، جس سے یہاں کے کھلاڑیوں کو شہرت ملیگی، اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل علی یاسر اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت علاقے کے عوام کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
642 total views, no views today


