سوات ، امیر اور غریب کیلئے ایک قانون ہوگا ، فیصلے انصا ف اور مشاورت سے ہو نگے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے سوات کے ضلع ناظم محمد علی شاہ ، نائب ناظم عبدالجبار خان ، تحصیل ناظمین اکرام خان، رحمت علی ، عبداللہ خان ، عثمان علی ، گوہر ایوب ، نوید علی اور حبیب اللہ ثاقب سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں فضل حکیم خان نے کہا کہ ملاقات کا مقصد ایک دوسروں کو جاننا اور سوات کے ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہے انہوں کہا کہ سوات کے پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا ، تاکہ عوام کے مسائل میں کمی اسکے کہا کہ امیر اور غریب کیلئے ایک قانون ہوگا اور کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ منتخب ناظمین اس سسٹم کا حصہ ہے وہ بھی سوات کے ترقی چاہتے ہیں اسلئے تمام فیصلے انصاف اور مشاورت سے کریں گے اور کسی کو مایوس نہیں کرینگے اس موقع پر ضلع ناظم محمد علی شاہ نے ڈیڈک چیئرمین کو اپنے مسائل سے گاہ کیا اور کہا کہ ہم سب کا مشن اور سوچ ایک ہے اور سب ملکر سوات کے ترقی کیلئے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں رولز اف بزنس کا علم نہیں کہ ہمارے اختیارات کیا ہے اس موقع پر تحصیل بابوزئ کے ناظم اکرام خان اور دیگر ناظمین نے اپنے اپنے مسائل بیان کی ۔
594 total views, no views today


