سوات، یونی ورسٹی آف سوات نے اپنی پہلی کانوکیشن کے لئے طلباء کوتین ہزار تین سو روپے فیس جمع کرنے کا نوٹس جاری کردیا، یونی ورسٹی آف سوات جو کہ اپنی سات سالہ دور میں پہلی کانوکیشن کررہی ہے ۔ جس میں تین ہزار سے زائد طلباء وطالبات سمیت گورنر خیبر پختون خوا مہتاب خان عباسی جوکہ یونی ورسٹی کے چانسلر بھی ہے شرکت کرینگے ور طلباء میں مختلف مضامین کے ڈگریاں اور میڈل تقسیم کرینگے جن میں فوٹوسیشن ہونگے،
دوسری طرف یونی ورسٹی انتظامیہ نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے طلباء کو کانوکیشن میں شرکت کیلئے اٹھارہ سوروپے ناقابل واپسی اور پندرہ سوروپے گاؤن کے لئے سیکورٹی جمع کرنے کا نوٹس جاری کردیاہے جس پر طلباء اور ان کے والدین نے شدید احتجاج کیا ہے کیونکہ یونی ورسٹی پہلے ہی تین سور وپے ڈگری کی ٹرانسکرپ، ایک ہزار روپے ڈگری فیس طلباء سے لے چکی ہے ، متعدد طلباء نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایا کہ یونی ورسٹی آف سوات ایک طرف سالوں بعد ڈگری جاری کررہی ہے تو دوسری طرف تعلیمی ادارے کے بجائے کمائی کا زریعہ بن چکی ہے ۔بے پناہ فیسوں اور مختلف قسم کے سرگرمیوں میں طلباء سے کروڑوں روپے لے چکی ہے جبکہ اس سال سپورٹس کے سرگرمیاں بھی منعقد نہیں ہوئے جس کا بجٹ یونی ورسٹی کے پاس موجود ہے اس طرح کئی مدوں میں طلباء سے داخلوں میں رقم لیاجاتاہے مگر اس کو خرچ نہیں کیا جاسکا اس لئے طلباء سے کانوکیشن کے نام پر اتنی زیادہ رقم لینا زیادتی ہے طلباء اور والدین نے گورنر خیبر پختون خوا اور ہائرایجوکیشن سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔
324 total views, no views today


