سوات، سوات میں چوری کی سرگرمیوں میں بے تحاشہ اضافہ،چور پانڑ میں ممتاز قانون دان کے گھر سے 20 لاکھ روپے سے زائد اشیاء لے اڑے ،عوام میں سخت تشویش کی لہر ،سوات میں پراسرار چوروں کی سرگرمیوں میں تیزی اگئی ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ شب مینگورہ کے نواحی علاقے پانڑ میں نامعلوم چورممتاز قانون دان ساجد علی کے گھر میں گھس کر الماری کے تالے توڑ کر 30 تولے سونا ، ایک لاکھ پچھترہزار روپے نقد ،ایک عدد پستول اور ایک موبائیل لیکر فرار ہوگئے ،ساجد علی ایڈوکیٹ نے مینگورہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرلی اور پولیس حسب معمول تفتیش پر لگ گئی مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں کی وجہ سے عوام میں سخت خوف و حیراس کی لہر پائی جارہی ہے اور عوام خود چوکیداری پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ پولیس ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے اور بار بار افسران کی جانب سے چوروں کی سرگرمیوں کی تردید کی جارہی ہے، مقامی لوگوں نے فوری طور پر ڈی ائی جی ملاکنڈ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے
636 total views, no views today


