مینگورہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اوریوسی رحیم آباد کے جنرل کونسلر سید آصف علی شاہ باچا خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ شمولیتی تقریب میں ڈیڈک چیئر مین ایم پی اے فضل حکیم اور پی ٹی ائی کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی و چیئر مین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولتیں اعتماد کا برملا اظہار ہے، ہم عوام کے خادم کی خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، یوسی رحیم آباد کے مسائل حل کیلئے ہماری کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف صرف اور صرف بے بس عوام کیلئے جنگ لڑرہی ہے ، اور کل کا دور بھی پی ٹی ائی کی ہوگی انہوں نے آصف علی شاہ اور ان کی تمام ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور مبارکباد بھی پیش کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یوسی رحیم آباد میں پروفیسر محلہ اور دیگر محلہ جات میں ٹرانسفرمر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا، تقریب سے اخترعلی ایڈوکیٹ ، اقبال رحمان، ابن امین خان ، سیف اللہ خان ، فوادخان ، اخترحسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، تقریب سے سید آصف علی شاہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سواتی عوام نے ہر ایک پارٹی کو ازمایا ہے ۔ اور ہر دور نظر انداز ہوچکی ہیں ۔ انشاء اللہ آنے والے دور بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہے ، اس موقع پر آئی ایس ایف کے جیالوں نے نعری بازی کی جبکی پولیس بھاری نفری موقع پرموجود تھی۔ رپورٹ: ساجد خان سوات نیوز ڈاٹ کام
538 total views, no views today


