مینگورہ ، سوات کے علاقہ سمبٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کرتے ہوئے فورسز پر حملوں میں مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی سے جاری بیان کے مطابق خفیہ اطلاع پر تحصیل مٹہ کے علاقے سمبٹ میں کاروائی کئی گئی جہاں سی ٹی ڈی نے غازی اکبر نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد 2009 میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد تفشیش کیلئے تھانہ سی ٹی ڈی منتقل کردیا ۔
536 total views, no views today
Comments


