مینگورہ، جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ مغربی قوتیں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے صف بندی کررہی ہیں مغربی قوتوں کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے عوام کا جمعیت کے پرچم تلے متحدہونا وقت کا تقاضہ ہے امریکی مفادات کی تحفظ کاخیال رکھنے والے حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جے یوآئی کا ساتھ دینا ناگزیرہے جے یوآئی آئین اور قانون سے ماوراکوئی بھی مطالبہ نہیں کرتا ، اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ امریکی مفادات کے لئے کام کرنے والوں کا ساتھ دیں گے یا حق وصداقت کاساتھ دیں گے ! قول فعل میں تضاد کی وجہ سے آج ہم مشکلات اور مسائل سے دوچار ہیں ، دشمن قوتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے کالام میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے جے یوآئی سوات کے امیر قاری محمود نے ضلعی جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد ، ضلعی پریس ترجمان شاہی نواب باچا ، نائب امیر مولانا محمد عالم ، مفتی نعیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر حکمران جماعتوں ن لیگ ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی ، قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے جے یوآئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ، مولانا گل نصیب خان نے اپنے خطاب میں عوام پر زور دیا کہ وہ مغربی قوتوں کے آلہ کار اور ان قوتوں کی طرف سے اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والے سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے جے یوآئی کے پلیٹ فارم پر متحدہوجائیں انہوں نے کہاکہ اگر آج ہم نے بیداری کا مظاہرہ نہیں کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں ہرگز معاف نہیں کریں گی ، انہوں نے کہاکہ آئین وقانون کے متصادم کوئی بات نہیں کرتے بلکہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پاکستان میں سیاسی جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں جو بھی سیاسی جماعت برسر اقتدار آتی ہے وہ امریکی مفادات کے نہ صرف تحفظ کرتی ہے بلکہ ان کے مفادا ت کی جنگ لڑتی ہے امریکی مفادات کے تحفظ کا خیال رکھنے والے حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام کو جے یوآئی کا ساتھ دینا ہوگا ، جو وقت کا تقاضہ بھی ہے ، انہوں نے کہاکہ وسائل سے مالامال خطے میں آج ہم غربت کی زندگی بسر کررہے ہیں اگر آج بھی عوام بیدار نہ ہوئے تو کل ہمارا نہیں ہوگا ، عوام کو امریکی مفادات کے لئے کام کرنے والے حکمرانوں سے الگ ہوناپڑے گا ، جھوٹ اور منافاقت کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا ، عوام کو حق وباطل کے درمیان جاری جنگ میں حق کا ساتھ دینا ہوگا ، مغربی قوتیں اسلام ممالک کے وسائل پرقبضہ کرنے کے لئے صف آراء ہے ، جن کو حکمرانوں کی پشت پناہی حاصل ہے ان سازشوں کوناکام بنانے کے لئے ہمیں ایک زندہ قوم کی طرح اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لئے جمعیت کا پلیٹ فارم حاضر ہے۔
690 total views, no views today


