سوات، قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ خطہ میں 4-1/2کروڑ پختون شدید مشکلات اور بدامنی سے دوچار ہیں ، مشکلات کے خاتمے کیلئے پختونوں کو بولان سے چترال تک متحد ہونا چاہئے ، ہر سال 23 ستمبر کوپشتو عالمی دن کے طورپر منائیں گے ، افغانستان کی صورت حال کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں اسلئے پاک افغان کو مشترکہ طورپر امن کے قیام کیلئے کردار کرنا چاہئے ، مودی سرکار کارویہ جارحانہ ہے اگر حملے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں سوات مشاعرے کے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب کی صدارت ڈیڈک چیئرمین سوات ایم پی اے فضل حکیم خان نے کی جبکہ تریب میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر شیر پاؤ اور دیگر سیاسی وسماجی قائدین نے شرکت کی ، تقریب میں مشہور شعراء نے اپنے اپنے نظمیں اور غزلیں پیش کرکے شرکاء سے داد حاصل کی آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت میں شمولیت کیلئے پہل پاکستان تحریک انصاف نے کی ہے اس لئے ہم نے ان کی دعوت قبول کرلی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین نے ہم پر لگائے کرپشن کے الزمات کے ثبوت فراہم نہیں کیئے سیاست میں ہر پارٹی کیلئے دروازے کھلے ہونے چاہئے ، انہوں نے کہا کہ وزیر ستان آپریشن کامیابی سے جارہی ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ، تاہم آئی ڈی پیز کو درپیش مشکلات حل کرنے کیلئے حکومت کو اقدامات اٹھانے چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم پشتو زبان کو سرکاری زبان قرار دینا چاہئے ۔
676 total views, no views today


