ممبئی: اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ پہلا نمبر چھن جانے سے ڈرتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کو کامیاب ترین فلم ’’چنائی ایکسپریس‘‘ دینے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان آج کل انوکھے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔
کنگ خان کا کہنا ہے کہ ان کے ذہن پر ہر وقت اپنی کامیابی چھن جانے کا خوف سوار رہتا ہے جس کے لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی برتری کو برقرار رکھ سکیں۔ شاہ رخ خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ جانتے ہیں جب انھوں نے محنت نہ کی تو آج جو کچھ بھی ان کے پاس ہے وہ سب چھن جائے گا۔
515 total views, no views today
Comments


