ہنگو: بابر میلہ میں ایک گھر کے باہر دھماکہ سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔ کوہاٹ میں ہنگو کے علاقے بابر میلہ میں دھماکہ کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک گھر کے باہر نصب کیا گیا تھا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکہ کس
نوعیت کا تھا اور اس میں کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
دھماکے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
481 total views, 1 views today
Comments