مینگورہ، ڈیڈک چیئرمین سوات ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جیمز سٹون سے وابستہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کروں گا ، سوات میں جیمز سنٹر اور مائن انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے صوبائی وزیر معدنیات اور وزیر اعلیٰ سے رابطہ کروں گا ، سوات زمرد سمیت دیگر قیمتی معدنیات سے مالا مال ہے اس سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بائی پاس مینگورہ میں آل پاکستان جیمز مرچنٹ ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن ، نومنتخب صدر گوہر عالم ، نائب صدر شجاع الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات میں کرپٹ عناصر اور عوامی مسائل کے حل میں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ،جب معاشرے سے ظلم ، کرپشن اور انصافی ختم ہوجائے تو تب ہی فلاحی اور خوشحال معاشرہ قائم ہوسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ وادی سوات معدنیات سے مالامال ہے اس سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے بیرون ممالک سرمایہ کاروں اور ماہر جواہرات کو سوات کے دورے کرنے کے دعوت دیں گے ، تقریب کے دوران مہمان خصوصی ڈیڈ چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
328 total views, no views today


