بریکوٹ، ڈینگی وائر س تحصیل بریکوٹ پہنچ گیا ۔پہلاشکار گاؤں گورتئی میں میڈیکل کا طالب علم ہوگیا ۔ تحصیل بریکوٹ کے گاؤں گورتئی میں میڈیکل کے طالب علم ماجدخان ولد جوہر علی خان کو دینگی بخار میں مبتلا ہوگیا ۔متاثرہ ماجد خان کے والد نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا عیدکے تیسرے دن بخار میں مبتلاہوا بعد میں ٹیسٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ یہ عام بخار نہیں بلکہ ڈینگی ہے ۔چار دن مینگورہ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل رہا اور گذشتہ روز ہسپتال سے فارغ ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہاکہ آج متاثرہ خاندان سے ملاقات کروں گا اور وجوہات معلوم کرکے فوری طور پر ڈینگی کے خلاف اقدامات اٹھاؤں گا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پورے تحصیل بریکوٹ میں ڈینگی وائرس کے خلاف سپرے کیا ہے اور اب بھی ہماری کوششیں جاری رہے گی کہ پورا علاقہ ڈینگی وائرس سے محفوظ رہے
550 total views, no views today


