مینگورہ، پرامن پاکستان کمپین کے زیراہتمام ایواڈشو کا انعقاد،سولہ سماجی کارکنوں کو بہترخدمات کی ادائیگی پر ایوارڈسے نوازہ گیا،اس سلسلے میں مینگورہ میں پرامن پاکستان کمپین کی جانب سے تقریب منعقدہوئی جس میں متعددسماجی کارکنوں نے شرکت کی،اس موقع پر انجینئرعمرفاروق نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرہ کو ترقی دینے اوراسے برائیوں سے پاک کرنے کے سلسلے میں سب کو کرداراداکرنا چاہئے کیونکہ ہم اسی معاشرہ کے افرادہیں اورجب معاشرہ ترقیافتہ ہوگا تو اس کے رہنے والے بھی ترقیافتہ ہی ہوں گے،اس موقع پرپرامن پاکستان کمپین کے صدر وسیم حیدر،آرگنائزرعبیداللہ،کوارڈی نیٹر حبیب اللہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے فضل حیدر،ڈاکٹر خالد محمودخالد،نیلم چٹان،شان الٰہی ،یاسین اکبر،محمدعلی خان،فہدبرکت ،صحافی فضل ربی پختونیار اورگل خندانہ سمیت سولہ افرادکو بہترخدمات پرایوارڈسے نوازہ۔
490 total views, no views today


