سوات ۔پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع سوات کا ایک اہم اجلاس ضلعی آرگنائزر عرفان اللہ بھائی کے زیر صدارت ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری غلام علی، تمام کالجز کے سابقہ صدور و سابقہ جنرل سیکٹریزسمیت تمام سابقہ عہداداروں گوہر علی پختونیار، نوید اقبال ، شہزاد ننگیال،معویز خان اور عامر سُھیل خٹک نے خصوصی شر کت کی اجلاس میں نئی تنظیم سازی کے لئے متّفقہ لائحہ عمل تیار کیا گیا اور متّفقہ فیصلہ کیا گیا کہ جیسے ہی تنظیم سازی کے کاپیاں ہمیں موصول ہونگے تو تمام کالجز میں فارم سازی کے کیمپس لگائے جائینگے،اجلاس میں تمام عہداداروں و رہنماؤں نے اس بات کا عظم کیا کہ صوبائی ارگنائزر ایمل ولی خان کے قیادت میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن متحد اور منّظم ہے۔ اور ایمل ولی کے قیادت میں باچا خان کا پر چار ہر طالب علم کو پہنچائینگے۔
536 total views, no views today


