سوات ، بجلی کے بعد آئندہ چند ہفتوں بعد سوئی گیس کے لوڈشیڈنگ شروع ہوجائے گی ، جس طرح ملک کے دوسرے علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ رہا جبکہ بدقسمت اور یتیم سوات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ اور انیس گھنٹے رہتا تھا ، بالکل اسی طرح آئندہ چند ہفتوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کی جائے گی ، جس سے مینگورہ اور آس پاس کے علاقے شدید متاثر ہونگے جبکہ مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ ، لنڈیکس ، حاجی بابا ، فضاگٹ ، شاہدرہ ، بنڑ ، اور دوسرے علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ انتہائی زیادہ رہے گی ، اس سلسلے میں یتیم سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی ، اس لئے شہری پہلے سے مائع گیس سوختنی لکڑی کا بندوبست کریں ، ورنہ پھر نہیں کہنا کہ ہمیں خبر نہیں تھی جس طرح دوسری خبروں میں روزنامہ شمال نے اپنے قارئین کو آگاہ کیا تھا خواہ وہ غیر یقینی صورتحال ہو ، بجلی لوڈشیڈنگ ہو ، پانی کا مسئلہ ہو ، سوئی گیس کا مسئلہ ہو اور دوسرے اہم مسئلے ہوں شمال نے بروقت آگاہی کردی ہے ۔
488 total views, no views today


