خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ سرکل ڈی ایس پی امجد خان اور علاقہ مشران کے موجودگی میں علاقے کے تمام منشیات فروشوں کو قرآن پر ہاتھ رکھ توبہ تائب کردیا ،تقریب کے دوران ڈی ایس پی امجد خان نے منشیات فروشوں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے بعد بھی کسی کو منشیا ت فروشی میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے ، ائندہ کیلئے منشیات فروشی کو ہمیشہ کیلئے ترک کرکے شریف شہری کی طرح زندگی گزارنے والے لوگوں کوبے جا تنگ نہیں کیا جائے گا، جبکہ تمام منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ انکوائری اور ٹسٹ فرچیز جاری رہے گی ۔ سرکل خوازہ خیلہ کے ڈی ایس پی امجد علی خان نے کہا ہے کہ تمام منشیا ت فروش رضا کا رانہ طور پر ہمیشہ کے لئے منشیا ت فروشی کا دھندہ چھو ڑ کر تو بہ تا ئب ہو جا ئیں تو پو لیس کے طرف سے ان کے ساتھ بھرپو ر تعاون کیا جا ئے گا سرکل خوازہ خیلہ میں منشیا ت فروشوں کے ساتھ کسی قسم رعایت نہیں بر تی جا ئے گی انہوں کہا کہ بار بار کا روائیوں کے با وجو د منشیا ت فروشی کا دھندہ بدستور جا ری ہے اور مقامی لو گ منشیا ت فروشوں کیخلاف بار بار شکا یا ت کر تے ہیں تمام منشیا ت فروشوں کو آخری وارننگ دیتا ہوں کہ وہ اس گھنا ؤ نی کاروبار کو ختم کر کے مشران علاقہ کے سامنے توبہ تا ئب ہو جا ئے ورنہ سخت کا روائی مجبو ری ہو گی اس موقع پر پو لیس سٹیشن خوازہ خیلہ کے حدود میں کئی منشیا ت فروشوں نے مصالحتی کمیٹی خوازہ خیلہ کے ممبران اور مشران علاقہ کے مو جو دگی میں قران شریف پر ہا تھ رکھ کر تو بہ تا ئب ہو گئے
706 total views, no views today


