بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے کسی بھی علاقے میں ڈینگی وائرس نہیں ہے ۔گاؤ ں گورتئی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ طالب علم اس وائرس سے کہیں اور جگہ متاثرہ ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار بریکوٹ ہسپتال کے انچارچ ڈاکٹر سلمان مستعان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ روزاخبار وں میں ڈینگئی وائرس سے گاؤں گورتئی کے میڈیکل کے طالب علم ماجد خان ولد جوہرعلی خان متاثرہوئے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر کے خصوصی ہدایات پر ملیریا انچارج شہاب خان نے گاؤں گورتئی میں متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا اور وہاں پر تمام جگہوں کو چیک کیا مگر ڈینگی مچھر کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔متاثرہ طالب علم کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا بنوں میں پڑھتا ہے اور وہ سوات کو 20ستمبر کو گھر آئے تھے جبکہ ڈینگی کے اثرات 27ستمبر کو رونما ء ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر سلمان مستعان نے کہاکہ پورا تحصیل بریکوٹ ڈینگی وائرس سے پاک ہے اور ابھی تک یہاں کوئی کیس رونما ء نہیں ہوا ہے ۔
608 total views, no views today


