خوازہ خیلہ بازار میں دن دیہاڑے لفٹ دینے کے بہانے معمر شخص کو لوٹنے کی کوشش ،پولیس کی بروقت کاروائی سے ملزم گاڑی سمیت گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب، جبکہ متاثرہ شخص کو بحفاظت رہزنوں سے چھڑالیا گیا ۔ خوازہ خیلہ بازار میں دن دیہاڑے راہز نی کی کوشش ناکام تین افراد پر مشتمل گروپ نے معمر شخص کو لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھاکراس سے ایک لا کھ بیس ہزار روپے چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے مو ٹر کا ر سمیت دھر لیا
پولیس ذرائع کے مطابق سوات خوازہ خیلہ میں تین افراد پر مشتمل راہز نوں نے شالپین کے رہا ئشی شیر زادہ ولد وزیر کو مو ٹر کا ر نمبر ایل عی ایچ 3495میں بٹھا کر ان سے ایک لا کھ بیس ہز ار روپے زبر دستی لیکر موقع پر تین حصوں میں تقسیم کیا مگر جب مو ٹر کا ر خوازہ خیلہ بازار پہنچ گیا تومتاثرہ شخص کے چیخ و پکا ر پر پو لیس نے مو ٹر کا ر کو روک لیا پو لیس کو دیکھ کر دوملزمان بھاگ گئے جبکہ ایک ملزم سلیمان ولد نو ر محمد ساکن فقیر آباد پشاور کو گر فتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
260 total views, no views today


