پشاور: پولیس نے یکہ توت سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت 50 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے پشاور کے علاقوں یکہ توت، زرگر آباد، خان مست کالونی، پنج کٹھہ، بیری باغ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے
غیر قانونی طور پر مقیم 9 افغان باشندوں سمیت 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
269 total views, no views today
Comments


