بریکوٹ ، گرڈ اسٹیشن کی زمین پر کاشت غیر قانونی ہونے کا انکشاف،محکمہ واپڈا کے ذمہ دار اور کاشت کاروں کے خلا ف بریکوٹ انتظامیہ نے قانونی کاروائی شروع کردی ۔ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن جس پر چیونٹی کی رفتار پر تعمیراتی کام جاری تھا جو کہ اب مکمل طور پر بند ہے ۔اس گرڈ اسٹیشن کی کئی ماہ میں صرف چاردیواری مکمل کردی ہے ۔گرڈ اسٹیشن کی زمین پر غیر قانونی کاشت ہوتی تھی جس پر قومی جرگہ بریکوٹ نے گذشتہ روز کھلی کچہری میں اسٹنٹ کمشنر کو اگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری طور پر تحصیلدار سے رپورٹ طلب کی ۔رپورٹ کے مطابق یہ کاشت غیر قانونی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے میڈیا کو بتایا کہ کاشت کاری کی مد میں جتنی رقم بنتی ہے وہ کاشت کاروں سے لے کر سرکاری خرانہ میں جمع کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی بھی کی جائے گی ۔
604 total views, no views today


