مینگورہ ، ضلع سوات کے دیگر علاقوں کی طرح مینگورہ کی یونین کونسل شاہدرہ میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،نوہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،اس مقصد کیلئے بائیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،اس حوالے سے ایم سی ایچ سنٹرگل بہار کالونی یونین کونسل شاہدرہ میں افتتاحی تقریب منعقدہوئی جس میں سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری فضل رحیم خان نے بچے کوپولیو قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پولیومہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں سب کو کرداراداکرنا چاہئے کیونکہ آج کے یہ بچے کل ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں کرداراداکریں گے مگر اس کیلئے ان کا صحت مند ہونا انتہائی ضروری ہے اور یہ تب ممکن ہے جب ہم ان بچوں کو امراض سے بچانے میں کردارادکریں،انہوں نے والدین،اساتذہ،سیاسی وسماجی شخصیات اور اہل علاقہ سے پولیو ٹیموں کیساتھ اپنی طرف سے بھر پورتعاؤن کرنے کی اپیل کی،اس سے قبل محکمہ صحت کے علی رحمان ،سرتاج بابواوردیگرنے انہیں مہم کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل شاہدرہ میں پولیو مہم کیلئے بائیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران نو ہزار آٹھ سواکتیس بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،اس موقع پر تحصیل کونسلر شوکت علی ،جنرل کونسلر افضل خان اورعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجود تھی۔
672 total views, no views today


