مینگور ہ ،تحصیل خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوانوں نے دوبارہ این ٹی ایس ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا ،دوبارہ ٹیسٹ منعقد کرانے کا فیصلہ ظالمانہ ہے، تحصیل سیکرٹریز اسامیوں کیلئے خالص میرٹ کی پالیسی اپنانے کا مطالبہ، تحصیل خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے متعددنوجوانوں نے دوبارہ این ٹی ایس ٹیسٹ منعقد کرانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے
جہاں پر خطاب کرتے ہوئے اظہارخان،ولی رحمان،وقاراوردیگر نوجوانوں نے کہاکہ ہم نے ایک بار این ٹی ایس ٹیسٹ دیا ہے جس کی باقاعدہ لسٹ بھی شائع ہوچکی ہے مگرصوبائی حکومت نے اسے مستردکرکے دوبارہ ٹیسٹ منعقدکرانے کا فیصلہ کیا ہے جو ہمارے ساتھ سراسرظلم وناانصافی ہے ،انہوں نے کہاکہ انصاف کے دعویداروں کی حکومت میں کھلے عام ناانصافیاں ہورہی ہیں جو نہ صرف قابل افسوس بلکہ ایک قابل مذمت امر بھی ہے،انہوں نے کہاکہ جتنے امیدواروں نے این ٹی ایس ٹیسٹ دیا ہے ان کی نسبت اسامیوں کی تعدادکافی زیادہ ہے جن پر اوپن میرٹ کی پالیسی کے تحت بڑی آسانی کے ساتھ بھرتیاں کی جاسکتی ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت این ٹی ایس ٹیسٹ دوبارہ منعقدکرانے کا فیصلہ واپس لے کر امیدواروں کی جاری کردہ لسٹ کی روشنی میں میرٹ کی بنیاد پراسامیاں پرکرے ،انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے ظالمانہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو احتجاجوں کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
402 total views, no views today


