بریکوٹ ، آل آئی سٹاف ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر سید حبیب اللہ نے کہا ہے کہ کمپیوٹر آپریٹرز کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق گریڈ 16دیا جائے ، انھوں نے کہاکہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ایپکا ہاؤ س سوات میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے یہ بات واضح کردی کہ ہم اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے جائز مطالبات منظور نہیں ہوتے۔اجلاس میں 150سے زائد مختلف ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے کمپیوٹر آپریٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورانھوں نے صوبائی کابینہ کو ہر قسم کی تعاؤن کا یقین دلایا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل کے صوبائی صدر عالم خان نے آئی ٹی ایسو سی ایشن کے ارکان کو یقین دلایا کہ اپنے حقوق کی تحفظ کے لیے ہم آخری حد تک جائیں گے اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر آپریٹرز کو دفتری معاملات میں حائل مشکلات کو بھی ایسو سی ایشن کے تواسط سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
702 total views, no views today


