سوات ، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کاشتکاروں اور زمینداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنی فصلوں اور زرعی پیداوار میں عشر کی شرعی ادائیگی کویقینی بنا کر خالق کائنات کی رضا کا اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں رب کائنات اس خطہ کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے سرفراز فرمائے گااور گھر گھر میں خوشحالی اور سکون کادور دورہ ہوگا۔وہ جمعرات کے روز گراسی گراؤنڈ میں منعقدہ ڈویژنل کسان میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں ڈی سی سوات کے علاوہ منتخب مقامی نمائندوں ،کسانوں اور معززین شہر نے شرکت کی ۔چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہشحال ہوگا تو پاکستان کی 80فیصدابادی خوشحال ہوگی۔تاہم انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی زراعت کی بجائے جدید ترین سائنسی اور مشینی زراعت کی ضرورت ہے جس کی بنیاد تازہ ترین تحقیق پر قائم ہو۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے جس میں گندم کی مفت معیاری تخم کی تقسیم اور فارم سروسز سنٹرز کو منظم بنانا بھی شامل ہے۔ انھوں نے کسانوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے تمام مقامی مسائل کی لسٹ انھیں پیش کر یں تا کہ ان کے حل کے لئے وہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس کریں۔ قبل ازیں فضل حکیم خان نے پھلوں اور سبزیوں کی سٹالوں کا معائینہ کیا جبکہ بہترین پھل اور سبزیاں پید ا کرنے والے کسانوں میں نقد انعامات اور ٹرفیاں تقسیم کی۔ اس موقع پر نامور خظاط شمس الاقبال کی قرآنی آیات کے شہہ پاروں کی نمائش بھی کی گئی تھی۔
676 total views, no views today


