لاہور: تحریک انصاف نے این اے 122 میں انتخابی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی اور وزیر اعظم کی لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس پر بریفنگ اور میڈیا سے طویل بات چیت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو احتجاجی خط لکھ دیا ہے۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا صاف اور شفاف ہونا ملک کے مستقبل کیلیے ضروری ہے
لیکن مسلم لیگ (ن)، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیی پنجاب کی جانب سے این اے 122 کے انتخابی عمل میں مسلسل مداخلت کی جارہی ہے، الیکشن مہم ختم ہونے کےبعد بھی حکومت انتخابی مہم چلارہی ہے، وزیراعظم اور ان کےوزرا نے انتخابی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں، وزیراعظم کی تقریر این اے 122 کے ووٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش تھی، قبل ازانتخاب دھاندلی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے.
اس سے قبل تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انتخابی مہم کاوقت ختم ہونے کے باوجود،شریف برادران ٹرین منصوبےکی تشہیرمیں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن میں رکن پنجاب ریاض کیانی نےپورےکمیشن کواندھاکررکھاہے۔ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کی طرف داری بند کرے وہ حکومت اور الیکشن کمیشن کےگٹھ جوڑکی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج لاہور میں اورنج لائن منصوبے پربریفنگ کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے خاصی مفصل تقریر کی جب کہ میڈیا کے نمائندوں نے بھی بات چیت کی تھی.
327 total views, no views today


