خوازہ خیلہ ، خوازہ خیلہ ،چمتلئی میں جا ئیداد تنازعہ پر مخالف فریق کی فا ئر نگ سے چھ افراد زخمی ، پو لیس ذرائع کے مطابق سوات خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی ڈنڈو زوالومیں جا ئیداد کے تنازعہ پر مخالف فریق کے فائر نگ سے چھ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں فراموش ولد جلندر ٗ فیاض ولد علی ٗ شاہد خان ولد تو رلا لی ٗ سعید اللہ ولد اکبر خان ٗ یو سف اور نامدار پسران قوت خان شامل ہیں مقامی لو گوں نے زخمیوں کوخوازہ خیلہ سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تین شدید زخمیوں کو سید وشریف ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ خوازہ خیلہ پو لیس نے مبینہ ملزما ن رسول خان ٗ شیر زادہ پسران کا روانے ٗ افسر ولد مسافر ٗ لختے ولد ناخود وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
612 total views, no views today


