بریکوٹ ، پنجابی حکمران اور اُسکے ایجنٹ اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں ایسا نہ ہو کہ ہم بھول جائیں کہ ہم بھی پاکستانی ہے ‘ کالا باغ ڈیم کا مسئلہ چھیڑ کر حکمران اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں ‘وومن ڈیولپمنٹ سینٹر اور شہداء پراسسنگ سنٹر سوات پنجاب منتقلی خیبر پختونخواہ حکومت کے لئے شرم کی بات ہے اور پختون دشمنی کا واضح ثبوت بھی ہے ‘ ہمارے سوات کے ایم این ایز خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں جب تک پختون قوم اس مٹی پر موجو د ہیں کالا باغ ڈیم بنانے کے خواب کھبی پورا نہیں ہوگا ‘ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر امرجیت ملہوترہ نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران یہ بھول گئے ہیں کہ پختون خواہ کے اصل اب تک زندہے کالاباغ ڈیم بنانا اگرآسان ہوتے تو اس پہلے بھی پنجابی حکمرانوں کے ایجنٹوں نے کئی دفعہ پختونوں کو ڈبوے کا یہ منصوبہ چھیڑا ہے لیکن وہ بار ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پنجابی حکمران چولستان کو آباد کرنے کے لئے کالا با غ ڈیم بنارہے ہیں لیکن ہمارے نوخار ، صوابی ، چارسدہ اور کئی اضلاع میں کالا ڈیم بننے کے بعد قبر کھودنے کی بھی گنجائش نہیں ہوگی ان تمام اضلاع میں سیم و تھور زمینوں میں آجائیگا ‘ لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے صوبے کے اپنے وزیر اعلیٰ جو کہ نوشہرہ کا رہنے والاہے کالا با غ ڈیم کے حق میں بیانات دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ہمارے صوبے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے منظور کردہ وومین ڈیولپمنٹ سینٹر اور شہدا ء پراسسنگ مختص رقم پنجاب منتقل کیا گیا لیکن ہمارے حکمران اور خاص کر سوات کے ایم این ایز سوئے پڑے ہیں اگر ان لوگوں کو واقعی پختونوں نے ووٹ دیا ہے تو ان کو چایئے کہ وہ قومی اسمبلی میں اس ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھائیں تاریک التوا جمع کریں انہوں نے مزید کہا کہ حکمران پختون دشمنی سے باز آجائیں رونہ پختون قوم ایسے فیصلوں پر مجبور ہوجائینگے خدانخواستہ 1971کے تازہ ہوجائینگے ۔
552 total views, no views today


