مینگورہ، پاکستان کے معروف گلو کار جواد احمد ، ہمایون ، منتظر سمیت دیگر آج رات سوات میں اواز کی جادو جگائیں گے،سوات سنو فیسٹیول میں آج میوزکل شو کا انعقاد کیا جارہا ہے، سوات کے دارالخلافہ سیدو شریف میں ودودیہ ہال میں آج پاک فوج کے زیر اہتمام میوزکل شو رات اٹھ بجے شروع ہوگا جس میں پاکستان بھر سے پشتو اور اردو کے معروف گلوکار شرکت کرینگے ، میوزکل شو کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،
جبکہ سوات سمیت پورے ملک کے سیاحوں اور اہم شخصیات کوکارڈ بھی جاری کردیئے گئے ہیں، سوات کی تاریخ میں یہ دوسری بار میوزکل شو ہے جو اس تاریخی عمارت میں منعقد کیا جارہا ہے۔
471 total views, no views today
Comments


