بریکوٹ، حکومت میں نجیگرام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے بچھائی گئی ہزاروں فٹ پائپ لائن غلط منصوبہ بندی دریا برد ہوگیا۔۔ویلیج کونسل نجیگرام کے ناظم کا منصوبے پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر محکمہ پبلک ہیلتھ سے رابط کیا اور محکمے کے آفسرن نے علاقے کا دورہ ،انہوں نے یقین دھانی کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد پورے علاقے کو صاف پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی ۔ گاؤں نجیگرام میں گذشتہ حکومت نے علاقے کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہزاروں فٹ پر مشتمل تین انچ پائپ لائن خو ڑ کے عین وسط میں بچھائی ۔بارشوں کے دنوں میں خوڑ میں تغیانی کی وجہ سے زیادہ تر پائپ دریا برد ہوگیا ۔اس سلسلے میں ویلیج کونسل نجیگرام کے نومنتخب ناظم فضل ودود باچانے اس معاملے پر ایکشن لیااور فوری طور پر محکمہ پبلک ہیلتھ سے رابطہ کیا رابطے کے فوراً بعد ایس ڈی او فلک ناز خان اور انجینئر محمد علی نے دورہ کیا او ر تمام صورت حال کو معلوم کرکے یقین دھانی کرائی کہ انشاء اللہ بہت جلد اس پر عملی کام شروع ہوجائے گا اور پورے منصوبے کو آپ کے اور علاقے کے عوام کے مرضی کے مطابق پورا ہوگا۔بعد میں فضل ودود باچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کے تمام منصوبوں کو صحیح طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچائیں گے انشاء اللہ اس بلدیاتی نظام میں اپنے علاقے کے تمام مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوشش کریں گے
724 total views, no views today


