مینگورہ ، ملک میں نوجوانوں کی تنظیم اینیوٹیو یوتھ فورم کے زیر نگران اینیوٹیو یوتھ ایوارڈز 2015 میں فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ائی وائی اے کے ترجمان بلاول جمشید نے مل بھر سے لوگوں خصوصا نوجوانوں کے پرزور اپیل پر فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا، بلاول جمشید کے مطابق ملک بھر سے نوجوان اب جمعرات کی رات 15 اکتوبر 2015 تک فارم آن لائن جمع کرسکتے ہیں۔ یاد رہے اینیوٹیو یوتھ ایوارڈز میں معاشرے کے لوگوں کیلئے چھ کیٹگریز ہے، اینیوٹیو یوتھ ایوارڈز ملک بھر میں ان لوگوں کو ایوارڈز دیتی ہے جنہوں نے معاشرے کے فلاح و بہبود کیلئے کچھ خاص کام کیا ہوں۔ کیٹگریز میں نوجوان لیڈر، میڈیا ایکٹوسٹ، امن کیلئے کام کرنے والے، تبدیلی کیلئے کوشش کرنے والے، آرٹسٹ، بہترین استاد، معاشرے کیلئے ایک نیا کام کرنے والے ایوارڈز شامل ہیں۔ یاد رہے کیٹگریز میں سب سے اعلی ریسرچر ایوارڈزکو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اپلائی کرنے کیلئے عمرکی کوئی قید نہیں، آپ خود بھی اپلائی کرسکتے ہیں، یا کسی اور کیلئے بھی اپلائی کرسکتے www.iya.innovativeyouthforum.org ہیں۔ابھی پر جائے
اور معاشرے کے ہیرو کو سامنے لانے میں اینیوٹیو یوتھ فورم کا ساتھ دے۔
714 total views, no views today


