سوات ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت نے کہاں کہ سوات بھر میں کمسن ڈرائیورں کیخلا ف کریک ڈاؤن اپریشن میں کسی کے سفارش قبول نہیں ہوگی ،کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن کے وجہ سے موٹر سائیکل ٹریفک حا دثات میں کافی کمی آچکی ہے ،3دن سے پہلے کسی بھی صورت میں کمسن ڈرائیور کی گاڑی واپس نہیں ہوگی ،ہیلمٹ بھی لازمی ہوگا،
عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں ،کمسن ڈرائیوروں کے والدین نے اسٹامپ پیپر پر ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کو واضح ہدایت لکھی تھی کہ اگر میرے بیٹے نے دوبارہ ڈرائیونگ کی تو انکی خلاف قانونی کاروائی کیجائی،اور ابھی میرے بیٹے کو رہاکرے ،ڈی پی او سوات نے والدین کے ضمانت پر کمسن ڈرائیوروں کو رہاکئے ،اگر دوبارہ ان کمسن ڈرائیوروں نے ڈرائیونگ کی تو انکی خلاف قانونی کاروائی کیجائیگی،سوات بھر میں موٹرسائیکل کی جمعہ بازار پر مکمل پابندی عائد ہوچکی ہے ،جہاں بھی جمعہ بازار لگ گیا تو موجود تمام موٹر سائیکل اور خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی کیجائیگی،کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن کو سیاسی و غیر سیاسی لوگوں کامیاب سراہا، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد سلیم مروت کے ہدایت پر ٹریفک پولیس نے ٹریفک اگاہی مہم کے پمفلٹ بھی تقسیم کئی تھے،بوائز کالجوں میں لیکچر کا انتظام بھی کیا جارہا ہے
396 total views, no views today


