مینگورہ ، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ دمغار سے تعلق رکھنے والے محمد زرین ولد مسین خان بابوکر خیل نے کہا کہ تمام اداروں کے ہوتے ہوئے میرے جائیداد پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہے اور جائیداد سے حاصل ہونے والے حاصلات سے محروم کردیا ہے ، ملک کے تین عدالتوں سے مقدمہ جیت بھی لیا ہے ،جبکہ گاؤں کے بااثر قبضہ مافیا غنڈہ گرد اور اسکا سرغنہ ضلعی کونسلر فیاض خان ہے ان سے میری جائیداد کا قبضہ دلایا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز ہفتہ سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
انہوں نے آنسوبھرے انداز میں کہا کہ ان غنڈہ عناصر نے پٹواریوں کی ملی بھگت سے ہماری جائیداد کشیدگی کے دوران شا ہ نظر ، گل نظر ، بخت محمد پر فروخت کردیا ہے جس میں انہوں نے مکان بھی بنا یا ہے جب ہم نے ان افراد سے معلومات حاصل کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ زمین فیاض خان آف دمغار سے خریدی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم چار بھائی ہیں ، ہم نے اپنے والد کا جائیداد آپس میں تقسیم نہیں کیا ہے لیکن فیاض خان نے میرے بھائی تسلیم ولد مسین خان سے ان کا حصہ خریدا ہے لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ تسلیم کا کونسا حصہ ہے کیونکہ ہم نے تاحال جائیداد تقسیم نہیں کی ہے، جائیداد کی تقسیم کیلئے ہم نے بار بار فیاض خان اور اپنے بھائی تسلیم خان سے رابطہ کیا لیکن وہ نہیں آئے ، جس کی وجہ سے ہم تاحال اپنے جائیداد سے محروم ہیں ،لہذا ہم چیف جسٹس آف پاکستان ، آرمی چیف اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری جائیداد قبضہ مافیا سے حاصل کرکے ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کریں ۔
331 total views, no views today


