مینگورہ ، مٹہ میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی اہم شدت پسند گرفتار ، سوات کی تحصیل مٹہ بازار میں تیز رفتار ٹرک نے ارباز خان ولد سعید اللہ عمر سات سال کو کچل ڈالا ، جو موقع پر زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا، جبکہ مٹہ کے علاقہ شور میں میاں شیر ولد مرجان کو نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
سی ٹی ڈی پولیس کی اہم کارروائی ،ایک اور مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا ،نامعلوم مقام منتقل ،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے سپیشل ٹیم نے ایک اہم کارروائی میں خطرناک مطلوب دہشتگرد حکیم خان کو سالنڈہ کے علاقہ سے گرفتار کرلیا ،ملزم دہشتگردی کے واردات میں مطلوب تھا۔
278 total views, no views today
Comments


