مینگورہ، جب تک ہم خود کو کرپشن سے پا ک نہ کریں کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ، ان خیالات کااظہار ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایس آر ایس پی کے تعاؤن سے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر نیب سعد اللہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات غلام سعید خان نے بھی خطاب کیا ، سیمینار میں عمائدین اور سرکاری محکموں کے حکام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ، فضل حکیم خان نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی ، اس سلسلے میں نیب اور دیگر اداروں کی کارکردگی واضح ہے ، اور بڑے بڑے مگر مچھوں کو گرفتار کرکے لوٹی گی قومی خزانے کی رقم کو واپس کردی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پہلے خود کو کرپشن سے پاک کرنے اور پھر دوسروں کو اسکی ترغیب دیگر ان کو کرپشن سے بچائے ، انہوں نے کہا کرپشن ایک ناسور ہے ، جس کی روک تھام معاشرے کے تمام طبقات کی اولین ذمہ داری ہونا چاہئے ، مقررین نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے حکام از خود بھی کرپشن سے بچئں اور دوسروں کو بھی بچانے کی پوری کوشش کریں ۔
554 total views, no views today


