بریکوٹ،پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کا تحصیل بریکوٹ میں عوامی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔حلقہ پی کے 82 بریکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف سے درجنوں کارکن اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت مستعقی ہو کر پختون خواہ ملی عوامی پارٹی میں شامل ہو گئے ۔نئے شامل ہونے والے کارکنوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنے وعدوں سے مکمل برخلاف ہیں اور جو وعدے کئے تھے
ان میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں ۔اس موقع پر پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے قائدین ضلعی سیکرٹری خورشید کاکا،ضلعی معاون سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر،معاون سیکرٹری سید کریم شلمانی ،معاون سیکرٹری نثار الملک ،تحصیل سیکرٹری اصغر خان زیرے ،تحصیل معاون سیکرٹری واجد خان نے کہا کہ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی جھوٹ کی سیاست نہیں کرتی ۔پختون قوم کو جو علاقائی مسائل درپیش ہیں ان کا حل صرف اور صرف پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے پاس ہے ۔اس وقت پختون خواہ وطن میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے جس کا ایندھن صرف اور صرف پختون قوم ہے ۔اس کھیل کا اصل مقصد پختون قوم کی تباہی اور بدنامی ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ملک میں ہر قوم کو برابری کا حق دیا جائے کیونکہ ملک کی ترقی کا راز اس میں مضمر ہے ۔بعد میں انہوں نے نئے شامل ہونے والے کارکن سلطان زیب ،ظاہر خان ،امجد ،نیاز گل عرف لحاظ گل ،امجد علی ،لیاقت ،مختیار خان،نعیم خان،وسیم خان ابوہا،کریم ،روزی مند،رحمت ولی ودیگر شامل تھے کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ساتھ انہوں نے وہاں پر تنظیم سازی کی ،جس میں سلطان زیب کو سیکرٹری ،سینئر معاون سیکرٹری ظاہر خان،معاونین میں امجد ،نیاز گل ،امجد علی ،لیاقت ،مختیار کو منتخب کیا گیا۔
543 total views, no views today


