سوات،سوا ت میں گرفتار تین عسکریت پسندوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا گزشتہ روز سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر گرفتار ہونے والے تین مبینہ عسکریت پسندوں حنیف ،عمران اور حکیم خان کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے انکوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ،گرفتار ملزمان ہے پولیس ،سیکورٹی فورسیز اورسابق ایم این اے کے گھر کو دھماکے ست اڑانے کا الزام ہے ،
واضح رہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں محکمہ انسداد دہشت گردی گزشتہ دسمبر میں قائم ہوا تھا ، اور اب تک انتہائی اہم دہشت گردی کے مقدمات میں چالیس سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا ہے ، اور اس میں بھتہ خور بھی شامل ہیں دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور ملکی سالمیت کے لئے خطرہ بننے والے عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہیں جس میں خاطر خواہ کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ۔
324 total views, no views today


