خوازہ خیلہ ، خوازہ خیلہ چمتلئی میں پختون قوم نے گو جر قوم پر زمین تنگ کر دی ۔ سکول جانے والے بچوں کے لئے راستے بند کر کے بچوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ زمین تنازعہ پر جھگڑ ے کے بعد پو لیس یکطرفہ کا روائی میں مصروف ہے ایک فریق سے 37افرادگرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ غیر موجو د محنت کشوں پر مقدمات درج کر کے مفرور قرار دیاہے پو لیس کا رویہ افسوس نا ک ہے گو جر قوم سے درجنوں افراد کے گر فتاری انصاف کے تقاضوں کو پو را نہیں کر تا اگر انصاف نہیں ملا تو گو جر قوم بچوں سمیت احتجاج کر نے پر مجبو ر ہو نگے ان خیالا ت کا اظہا ر خوازہ خیلہ چمتلئی ڈانڈو اور لدو سے تعلق رکھنے والے گو جر قوم کے مشران جان بھا در ٗ شیر بھادر ٗ کسان کونسلر جنت گل ٗ خان محمد اور باچا محمد اور عمرا خان نے خوازہ خیلہ میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے چمتلئی سے تعلق رکھنے والے پختون قوم نے ہم کو اپنی زمینوں اور گھر وں سے بے دخل کر رہے تھے جس پر پختون قوم اور گو جر قوم کے درمیان جھگڑا ہو ا جس میں پختون قوم کے چند افراد زخمی ہو ئے تھے جس کے وجہ سے خوازہ خیلہ تھا نہ میں گو جر قوم کے 43افراد کیخلاف مقدمہ درج ہو ا جس میں زیا دہ ترلو گ مو قع پر موجو د نہیں اور محنت مزدوری کی غرض سے دوسری شہروں میں مقیم ہیں ایک ہی فریق سے37افراد جیل بھیجنا اوردوسری فریق کیخلاف ایف آئی آردرج کر نا دور کے بات مگر ان کے خلاف ہما ری بات سننا گوارہ نہیں کیا اور پو لیس نے یکطرفہ کا روائی کر کے ظلم کی انتہا کی ہے پو لیس کے رویہ سے محسوس ہو تاہے کہ اثرورسوخ کے ساتھ ساتھ بھا ری رقم بھی ان کو ملا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم غریبوں کا کو ئی سننے والا نہیں اور ہما رے خلاف یکطرفہ کا روائی جا ری ہے جو انصاف پر مبنی نہیں ہے اس کے علاوہ پختون قوم نے ہم اور ہما رے بچوں کا جینا حرام کر دیا ہے ہما رے آنے جا نے کے تمام راستے بند کر کے ہم کو محسور کر دیا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا ٗ آئی جی ٗ ڈی آئی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلا یا جا ئیں ورنہ گو جر قوم بچوں سمیت شدید احتجاج کر نے پر مجبو ر ہو نگے
683 total views, no views today


