مینگورہ، سوات کی تحصیل کونسل بابوزئی نے 39کروڑ 82لاکھ 78ہزار روپے کا فاضل بجٹ منظور کرلیا، تحصیل کونسل کے ممبران نے متفقہ طور پر سال2015 – 16کے لئے بجٹ کی منظوری دیدی ، ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ، ٹی ایم اے کمرشل پلازہ کے لئے 2کروڑ روپے مختص ، متفرق اخراجات کے لئے77لاکھ 61ہزار روپے رکھے گئے ہیں تحصیل ناظم اکرام خان نے متفقہ طورپربجٹ کی منظوری پرکونسل کے اراکین کاشکریہ اداکرتے ہوئے قوم کا پیسہ قوم پرخرچ کرنے کاعزم دہرایا۔ تحصیل کونسل بابوزئی کابجٹ اجلاس کونسل ہال میں زیرصدارت کنوینئر فضل حمید خان منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل ناظم اکرام خان ، سی ایم او حیات شاہ ، یوسف خان کے علاوہ تحصیل کونسل کے ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں تحصیل ناظم اکرام خان نے سالانہ 2015-16پیش کیا جس کے تحت پچھلے سال سے بقایا رقم 74127500، لائسنس فیس برائے گوشت وسبزی منڈی وغیرہ سے متوقع آمدن1700000، جنرل بس سٹینڈز ( لاری اڈہ جات ) سے متوقع آمدن 108600000،2فیصد ٹیکس منتقلی جائیداد کی مد سے متوقع آمدن 65400000، واٹرریٹ بمعہ بقایاجات سے متوقع آمدن 20000000، لیٹرین لاری ادہ مردان روڈ سے متوقع آمدن 2670000، فضاگٹ پارک داخلہ فیس سے متوقع آمدن 4000000، کینٹین بمع کارپارکنگ فیس فضاگٹ پارک سے متوقع آمدن 1670000، کرایہ بوکنگ آفس لاری اڈہ سے متوقع آمدن 1200000، مذبح خانہ فیس سے متوقع آمدن850000، میلہ مویشیاں فیس مینگورہ سے متوقع آمدن 2800000، منظوری نقشہ جات فیس سے متوقع آمدن 4950000، فیس برائے اشتہارات بورڈز سے متوقع آمدن 2200000، متفرق / جرمانے / ٹاورز وغیرہ سے متوقع آمدن 1500000، مرغی فروخت کرنیوالی گاڑیوں سے آمدن 760000، پی ایل ایس اکاؤنٹس سے آمدن 5900000، دیگر آمدن صوبائی حکومت سے ملنے والی رقوم6126000، صوبائی حکومت سے محصول کے مد سے حصہ 86700000، ترقیاتی فنڈ (30فیصد پی ایف سی ) 7125000، بجٹ 2015-16کاکل تخمینہ اخراجات 39,77,36,000/-روپے ہے بجٹ اجلاس میں تحصیل کونسلروں باز خان ، شوکت علی خان ، گلزاری لعل ، حاجی محمدانور، شاہد خان ، یوسف علی اوردیگر نے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کی جبکہ بجٹ پر تفصیلی بحث کرنے کے بعد تحصیل کونسلروں نے متفقہ طورپرسالانہ بجٹ2015-16بھاری اکثریت سے منظورکرائی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان نے خطاب کرتے ہوئے تمام کونسلروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آج تحصیل کونسلروں نے جس اتفاق واتحاد کامظاہرہ کیاہے اس پر ان تمام کونسلروں کادل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس کونسل کو باہمی مشاورت کے ذریعے چلائیں گے اس کونسل میں کوئی اپوزیشن یااقتدار نہیں ہے ہم سب بھائی ہیں اور اپنے گھرکی طرح کونسل کو چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کاٹھیکہ سکیم جولائی2015 سے محکمانہ طورپروصول ہورہاہے۔ یہ ٹھیکہ ہمارے لئے دردسربنتاجارہاہے کیونکہ اس کے وصولی میں تی ایم اے کاکافی عملہ اورمجبوراً ایمرجنسی بنیادوں پر72تجربہ کارافرادکوروزمرہ اُجرت پرلئے گئے ہیں جن کو روزانہ کی بنیاد پراجرت دی جارہی ہے اوراس طرح 21جولائی 2015سے اس تعدادمیں کمی کرکے38نفر کردئے گئے ہیں ہماری انتہائی کوشش ہے کہ یہ ٹھیکہ مطلوبہ ٹارگٹ پرنیلام ہوجائے لیکن چند مفاد پرست عناصر اپنی ناجائز مفادات کے تحفظ کی خاطر نیلامی کی کوششوں میں روڑے اٹکارہے ہیں مجھے خوشی ہے کہ کونسل کے مخلص اورنڈر ارکان نے میرے ساتھ جنرل بس سٹینڈ میں کئی موقعوں پربے مثال کارکردگی کاثبوت دیاہے مجھے اپنے رب سے قوی امید ہے کہ آپ سب ساتھیوں کے خلوص اورتعاؤن سے ہم اس بحران سے نکلنے اورٹھیکہ کو مطلوبہ ٹارگٹ پرنیلام کرنے میں کامیاب ہوجائینگے ۔
736 total views, no views today


