مینگورہ ،پی کے 86 انتخابات ، حکمران جماعت تقسیم ہوگئی ، 6 کارکنوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ، محمد زیب کے علاوہ قجیر خان بھی ڈٹ گئے ، قائدین کیلئے ٹکٹ درد سر بن گیا ، الیکشن جیتنا تو درکنار کارکن ٹولوں میں تقسیم ، سہ فریقی اتحاد کے نامزد امیدوار مضبوط ، ن لیگ خاموشی سے مہم چلانے لگی ، تاج کس کے سر سجے گا فیصلہ 24 اپریل کو ہوگا ۔ سوات کے حلقہ پی کے 86 پر ہونے والے انتخابات قریب آتے ہی
امیدواروں کی فوج سامنے آگئی اور سب سے زیادہ امیدوار حکم جماعت PTI کے ہیں اور سب سے زیادہ امیدوار حکمران جماعت PTI کے ہیں جن میں نوشامل ڈاکٹر حیدر ، محمد زیب ، قجیر خان وغیرہ شامل ہیں ، محمد زیب تو آزاد حیثیت سے بھی انتخابات لڑنے کیلئے پرامید ہیں جبکہ قجیر خان نے بھی میدان میں چھلانگ لگا کر ٹکٹ کے لئے ڈٹے رہے ادھر نوشامل ڈاکٹر حیدر نے پہلے سے انتخابی مہم شروع کردی ہے حکمران جماعت پہلے سے تقسیم ہے اور اب قجیر خان کے ڈٹے رہنے سے مزید تقسیم ہوجائے گی ادھر سہ فریقی اتحاد کے نامزد امیدوار علی شاہ خان مضبوط امیدوار بن کر ابھر رہے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ PPP اور اے این پی سے کاغذات جمع کرنے والے امیدوار علی شاہ خان کے حق میں دستبردار ہوں گے
458 total views, no views today


