مینگورہ ، چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اوروزیر اعلیٰ کے نومنتخب مشیر ارشدخان عمرزئی نے کہاہے کہ ان کی پارٹی نے صوبہ خیبرپختونخواکے عوام کے وسیع ترمفادکی خاطر صوبائی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اوراس سلسلے میں قومی وطن پارٹی کے کارکنوں نے جس تعاؤن اوراعتماد کا اظہار کیاہے اسے ہرحال میں بحال رکھا جائے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل ہونے کے بعد اپنے شہیدبھائی عالمزیب عمرزئی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین افتاب احمدخان شیرپاؤ اورسکندرشیرپاؤ کی قیادت میں پختونوں کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے جبکہ ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کے حل اورعوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہرقدم پارٹی کارکنوں کی مشاور ت سے اٹھائیں گے جبکہ ان کی رائے کو مقدم رکھا جائے گا۔
886 total views, no views today


