بریکوٹ ، حکومت سے بڑے تو قعات وابستہ کئے ہوئے تحصیل بریکوٹ کے بے بس عوام میگا پراجیکٹ سے محروم ‘ حکومت کے ڈھائی سال گزرنے کے باوجود گریڈ اسٹیشن ، سوئی گیس ، چکدرہ سے بجلی کے فیڈر ، ابوہا میں ہائر سیکنڈری سکول عوام کے لئے صرف خواب بن گئے ‘ بلدیاتی انتخابات ہونے کے باوجود بلدیاتی نمائندے اختیارات میں تذب زوب کا شکار ‘ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقلی حکومت شائد اپنے اعلانات پر پشیمان ہیں ‘ تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ جوکہ سوات کا گیٹ وے کہلایا جاتا ہے اور تین اضلاع کو ملانے والا ایک خوبصورت علاقہ بھی ہے بد قسمتی سے اس تحصیل کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے ‘ تحصیل بریکوٹ کے عوام نے اس دفعہ بڑی امیدوں کے ساتھ تبدیلی کے نام پر حلقہ پی کے 82کے صوبائی و قومی ممبران کو ڈھائی یونین کونسلوں میں 9ہزار سے زائد ووٹ دیئے ‘ جبکہ باقی ماندہ علاقہ جو کہ حلقہ81میں آتا ہے پی ٹی ائی کے ممبر کو کامیاب کرایا لیکن ڈھائی سال گزرنے کے باوجودہمارے میگا پراجیکٹ اسلئے روکیں ہوئے ہیں کہ صوبائی اسمبلی کے ممبران منصوبے نا مکمل کرنے کے گناہ مرکز پر ڈالتے ہیں جبکہ ہمارے علاقے کے ممبران نے مرکزی ووٹ بھی پی ٹی ائی کو دی ہے لیکن ممبر قومی اسمبلی جیتنے کے بعد اس حلقے میں ابھی تک تشریف نہ لاسکیں ‘ لنڈاکے سے بریکوٹ تک سوئی گیس منصوبہ جوکہ سابقہ دور حکومت میں اس کے پائپ لائن بھی بچھایا جا چکا ہے چالو نہ ہو سکا ‘ اسی طرح گریڈ اسٹیشن اور چکدرہ سے فیڈر کا منصوبہ بھی ابھی تک التواء کا شکار ہیں ‘ سابقہ دور حکومت میں کرکنڑی ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیا ہے اسکا بلڈنگ بھی تیار ہیں لیکن ابھی تک اس میں کلاسز شروع نہ ہوسکی جس کی وجہ سے علاقے کے کئی غریب طلباء فرسٹ ائیر میں داخلو ں سے محروم رہ گئے ‘ بلدیا تی انتخابات ہوئے کئی ماہ گزر گئے لیکن منتخب نمائندوں کو ابھی تک اپنے اختیارات اک علم نہیں ‘ نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی شائد ممبران اسمبلی کو پسند نہیں اسلئے ابھی تک اختیارات کے سرکاری نو ٹیفیکشن جاری نہ ہو سکا ‘ تحصیل بریکوٹ کے عوام انتہائی مایوس ہوچکے ہیں شائد ائندہ وہ کسی بھی شخص کو ووٹ دینے کو تیار نہیں ‘ عوام نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے اس تحصیل پر رحم کریں اور جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔خصوصی رپورٹ : عبید فضل سوات نیوز ڈاٹ کام
708 total views, no views today


