سوات میں لڑکیوں کی کم عمری شادی کے خلاف متحرک امریکہ میں عالمی محمد علی ویلفیئر ایوارڈ یافتہ مس حدیقہ بشیر نے جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔جی او سی نے مس حدیقہ بشیر کوان کے ایوارڈ کی وصولی پر مبارکباد دی ۔انھوں نے انکی قابل قدر کوششوں اور خدمات کوسراہتے ہوئے اس مشن کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔جی او سی نے انکی خصوصی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔ جی او سی نے کہا کہ ان کے لڑکیوں کی کم عمری کے خلاف کوششوں سے سوات کی لڑکیوں میں شعور اجاگر ہوگااور وہ تعلیم پر بہترطریقے سے اپنی توجہ مرکوز کر سکیں گی۔انھوں نے ان کی اس جدوجہد میں آنے والی مشکلات اور روکاٹوں کا بھی بغور جائز ہ لیااوران کوحتی الوسیع حد تک دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس اعزازی اور خصوصی ملاقات سے حدیقہ بشیر کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہوئی اور اب وہ اپنے مشن کو جاری رکھنے کیلئے پہلے سے کئی گنا زیادہ مستعد اور سرگرم ہوگیں ہیں۔حدیقہ بشیر نے انکی اس حوصلہ افزائی سے جی او سی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ امریکہ میں ایوارڈ حاصل کرنے والی حدیقہ بشیر کا تعلق سوات سیدوشریف سے ہے اور اب وہ واپس سوات سید وشریف آئی ہیں۔وہ اپنا مشن پاکستان میں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ان کا یہ مشن کم عمری میں شادیوں کی روک تھام کے لئے ہے۔مس حدیقہ بشیر کی ان کوششوں کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی ہے اور پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔
720 total views, no views today


