سوات ، مینگورہ تاج چوک سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی نرس کو پولیس نے بازیاب کر کے اس کے منگیتر کو گرفتار کر لیا۔ نرس مسما ۃ (ز) کے بھائی نے پولیس میں رپورٹ درج کرا ئی تھی کہ اْ ن کے بہن کے منگیتر نے اْن کو اسلحہ کے نوک پر اغوا ء کیا ہے ، مینگورہ پولیس سٹیشن کے انچارج وحید اللہ خان نے کامیاب کارروائی کرکے دس گھنٹے کے اندر اندر اغواء نرس بازیاب کردیا گیا۔ پو لیس کے مطا بق مبینہ مغو یہ اپنے منگیتر عما د کے ساتھ موٹر کار میں بائی پاس روڈ پر جا رہی تھی کہ اطلا ع پر پو لیس نے دونو ں کو گرفتار لیا۔ دونوں کو سرکاری مہمان خانے پہنچادیا ہے ، نرس کو تو خطرہ نہیں مگر بے چارے مرد کا کیا ہوگا !
726 total views, no views today
Comments


