منگورہ،سیدوشریف ڈی ائی جی دفتر کے قریب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالہ میں گر گئی،ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا،پاک آرمی کے جوان جائے وقوعہ پر بر وقت پہنچ گئے۔واقعات کے مطابق گزشتہ روز سیدو شریف میں ڈی ائی جی دفتر کے نزدیک موٹر کار گاڑی جسے ڈرائیور یاسر سکنہ سپل بانڈی چلا رہاتھا سے بے قابو ہو کر روڈ کے ساتھ نالے میں گر گئی،
ڈرائیور معجزانہ طور پر بال بال بچ گیا،پا ک آرمی کے میجر حمیر اعظم جوانوں کے ساتھ بروقت پہنچ کر امدادی کام میں حصہ لیا ۔
تحصیل مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں تیز رفتا ر فلائنگ کوچ نے خاتون (ب)زوجہ بونیرے کو ٹکر مارا جس سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔خاتون شکردرہ رشتہ داروں کے ہاں ائی تھی،لاش کو پورسٹمارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیاجسے بعد ازاں ورثاء کے حوالہ کردیا گیا۔پولیس نے ڈرائیور یاسر کو گرفتار کرلیاہے۔
گزشتہ رات سیاحتی علاقہ ملم جبہ میں سیکورٹی پورسز کی گاڑی الٹ گئی ،گاڑی الٹنے سے دو جوان زخمی ہوگئے،زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر امدای کام میں حصہ لیا ۔
رپورٹ شاہ حسن چٹان سوات نیوزڈاٹ کام
497 total views, no views today


