مینگورہ ، فلائنگ کوچ اور موٹرسائیکل کے مابین ٹکر کے نتیجے میں دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی سے ہے ۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح تیمرگرہ کے قریب ترای کے مقام پرتیمر گرہ جانے والی فلائنگ کوچ اورسوات جانے والی موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔
جاں بحق ہونیوالوں میں عبدالرزاق ولد اسحاق اور گل باچا ولد نورجمال ساکنان کوزہ بانڈی سوات شامل ہیں۔ایس ایچ او تیمرگرہ شیرزادہ کے مطابق فلائنگ کوچ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیاہے۔، جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی گاؤں روانہ کیا گیا ہے ، نوجوانوں کی موت کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طر ح پھیل گئی جس کی وجہ سے ان کے گھرا نو ں میں صف ما تم مچ گیا ۔
420 total views, no views today


