خوازہ خیلہ، گوجر قوم ظالم ہے جھوٹے پریس کانفرس میں مظلوم بننے کی کوشش نہ کریں اور حکومت گوجر قوم کی غنڈہ گردی کو لگا م لگائے ،دن دیہاڑے زمین مالکان پر گولیوں کی بوچاڑ کرنا کھلی دہشت گردی ہے ، ہمارے زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرکے اپنے اپ کو مظلوم بنانا ’’ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘‘ کی مترادف ہے چمتلئی کے پختون قوم نے کبھی سکول کے بچوں پر پابندی نہیں لگائی، ذمہ دار حکام سکول میں ان کی حاضری چیک کرکے تصدیق کرلیں ،بچوں کو تعلیم کے راستے بند کرنے کی کوئی ثبوت ہے نہ یہ تنازعے کا حل ہے اپنے جرم کو چھپانے کیلئے محکمہ پولیس پر الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے ، چمتلئی پختون قوم کی عمائدین کا پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمتلئی کے پختون قوم کے مشران محمد نواز خان ، اکبر خان صوبیدار، محمد سیلاب ، رفیق احمد کونسلر ، سخی خان ، محمد سیاب ، علی نامدار خان ، یوسف خان ، انور خان ، ضیا ء اللہ ، محمد پرویز کونسلر، خان اللہ خان کونسلر ، عادل شاہ کونسلر و دیگرعمائدین علاقہ نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز گوجر قوم نے میڈیا کے سامنے جو پریس کانفرنس کیا ہے وہ جھوٹ اور لغوپر مبنی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے مزارعین ہیں اور ہم زمینوں کے مالک ہیں ، جس کا ریکار ڈ حکومت کے ساتھ موجود ہے جبکہ یہ لوگ غنڈہ گردی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ہمارے اراضیات پر زبردستی غیر قانونی قبضہ جمانا چاہتے ہیں اس کے لئے وہ مختلف ہتھکنڈ ے استعمال کررہے ہیں ، وقوعہ کے روز پختون قوم کے چند مشران گوجروں کے ساتھ زمینوں کے حوالے سے بات چیت کرنے کیلئے ان کے ساتھ ملنے جارہے تھے کہ راستے میں پختون قوم کے مشران پر گوجروں کے غنڈے جو کہ سوات کے کشیدہ حالات میں دہشت گردی میں بھی ملوث رہے ہیں نے اندھا دھند فائرنگ اور خواتین نے مشترکہ طور پر پتھروں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں ہمارے کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ، اگر پولیس اور آرمی کے جوان موقع پر نہ پہنچتے اور حالات کو نہ سنبھالتے تو کئی ہلاکتوں کا خدشہ تھا، پولیس نے ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے تھانے میں بند کردئیے جبکہ ان کا یہ الزام جھوٹ ہے کہ گرفتار افراد کو دوسرے شہروں سے لا کر تھانے میں بند کردیئے اور یہ بھی جھوٹ ہے کہ ان کے 37 فراد گرفتار ہے یا درہے کہ ان کے 31 افراد موقع پر پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیئے ہیں ، اب چونکہ گوجر قوم کے نام نہاد لیڈر اپنے سیاست چمکانے کیلئے گوجر قوم کو مظلوم اور پولیس پر رشوت خوری کا الزام لگارہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ،چمتلئی کے پختون قوم نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے زمینوں کو غیرقانونی قابضین سے آزاد کرا کر ان کے حوالے کی جائے اور فی الفور اس کو ہر قسم کاشت کیلئے بند کی جائے ، انہوں نے حکومت کو مسئلے کی فوری حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے تاکہ خدا نخواستہ کسی قسم کا نا خوشگوارواقعہ پیش نہ آئے ۔
740 total views, no views today


