سوات، سوات سنو فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کے سلسلے میں ودودیہ ہال میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنے اواز کے جادو سے شائقین اور سیاحوں کو محظوظ کیا، ودودیہ ہال میں منعقد میوزیکل شو میں معروف گلو کار جواد احمد ،ہمایون خان، سمیت دیگر نے پرفارمنس کیا، اور سروں کے تال پر نغمے گائے ، جس کو سیاحوں نے خوب انجوائے کیا۔
میوزیکل نائٹ کو دیکھنے کیلئے ناروے اور اسٹریلیا کے سفیر بھی موجود تھے، جبکہ سوات کے تاریخی ودودیہ ہال میں بچوں، خواتین ، مردوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، اور گلوکاروں کو خوبصورت گانے ، نغمے گانے پر داد دے رہے تھے،
میوزیکل نائٹ میں اردو ، پشتو اور پنجابی کے گیت گا ئے گئے ، اور سیاحوں کے دلوں کو خوب گرما دیا،سوات سنو فیسٹیول کے اس میوزیکل نائٹ کو سیاحوں سمیت مقامی لوگوں نے سراہا اور اس کو یادگار لمحات میں شمار کیا
سوات سنو فیسٹیول کے میوزیکل نائٹ نے سیاحوں کے دل مول لئے ، اور سیاحوں کے دلوں پر نقش چھوڑگئے ،
574 total views, no views today


