مینگورہ ، چیف سیکرٹری سیٹزن ویب پورٹل کے حوالے ایک اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر منعقد ہوا ، اجلاس میں آن لائن ایس ایم ایس کمپلینٹ کے حوالے سے اے اشفاق خان نے اجلاس میں شریک افسران کو تفصیل سے بریفنگ دی ، انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے ایک ساپٹ ویئر تیار کیا ہے جس میں عام لوگ اپنے شکایات کرسکتے ہیں ، انہوں نے سرکاری افیسرز کو کہا کہ یہ کمپلینٹ ڈی سی سوات کو بھیج دیا جائیگا ، ڈی سی سوات کمپلینٹ کو متعلقہ افسر کو بھیج دیں گے ،
انہوں نے کہا کہ ہر افیسر کے ساتھ کمپلینٹ کا حل نکالنے کیلئے صر ف 15 دن ہوں گے اگر ان 15 دنوں میں حل نہ نکالا گیا تو متعلقہ آفیسر کے خلاف کاروائی ہوگی ، اجلاس میں ضلع حکام کے علاوہ علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی ، ڈی سی محمود اسلم وزیر نے کہا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ سے مجھے تقریباً100 بندوں کی ضرورت ہے یہ دینا چاہیئے تاکہ اس کے ثمرات عام لوگو ں تک پہنچ جائے اور سافٹ ویئر سے مستفید ہوسکے کیونکہ ہم موجودہ ترقیات دور میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں ، ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے تمام تر سرکاری ذمہ داریاں انتہائی خوش اسلوبی سے ادا کریں ۔
349 total views, no views today


