سوات،سوات سمیت ملاکنڈڈویژن کی پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور ہوائیں،موسم سرد، گرم ملبوسات لوگ پہننے لگے، محکمہ موسمیات کے مطابق سوات سمیت مالاکنڈڈویژن کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر میں ہفتہ کی صبح ہی سے ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے، جو وقفے وقفے سے جاری ہے، اسی طرح کالام، مالم جبہ، شانگلہ ٹاپ، مرغزار ، سنگر سمیت دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے ان علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے، اور لوگوں نے گرم ملبوسات پہننا شروع کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں کم سے کم درجہ حرارت سولہ سنٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے،
714 total views, no views today
Comments


