سوات،سوات میں دوسرے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ، گرم کپڑے لوگ پہننے لگے، شہر کی سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشن گوئی بھی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈڈؤیژن ،گلگت بلتستان، چترال سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ اج بھی جاری رہےگا، ضلع سوات کے سیاحتی علاقوں مالم جبہ، کالام، اتروڑ ، مٹلتان، مہوڈنڈ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی، جس کی وجہ ان علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے، اور لوگوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کر دیئے ہیں جبکہ مسلسل دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک معمول سے کافی کم دکھائی دے رہی ہے،
538 total views, no views today
Comments


